ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پسماندہ بچوں کو یکساں مواقع کی ضرورت ہے؛ تعلیم، صحت اور غربت میں عدم مساوات والے نظریات کو ختم کرنا ہوگا:صدرجمہوریہ

پسماندہ بچوں کو یکساں مواقع کی ضرورت ہے؛ تعلیم، صحت اور غربت میں عدم مساوات والے نظریات کو ختم کرنا ہوگا:صدرجمہوریہ

Sat, 10 Dec 2016 20:18:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ پسماندہ بچوں کی ترقی میں خلل ڈالنے والے عوامل کو ہٹانے اور حکومت کی پالیسی ساز کارروائی کے ذریعے انہیں یکساں مواقع فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔پہلے ”لاریٹس اینڈ لیڈرز فار چلڈرن سمٹ“ کے افتتاحی سیشن کو یہاں صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت سب کو ہر جگہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے اچھے کام کے لئے مصروف عمل ہونا چاہئے۔صدارتی محل کے ایک ترجمان نے کہاکہ صدر نے کہا کہ بچوں کے لئے پروگراموں اور کارروائیوں کو قومی پالیسی تعمیر کے مرکز میں لاناہو گا،کسی دوسرے طبقے کے مقابلے میں پسماندہ بچوں کونقصان پہنچانے والے عدم مساوات کو کم کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے راستہ ترجیح طے کرنے کے ذریعے آئے گا۔تعلیم، صحت اور غربت میں عدم مساوات والے نظریات کو ختم کرنا ہوگا۔صدر کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پسمانہد بچوں کی ترقی میں خلل ڈالنے والے عوامل کو ختم کرنا چاہئے،ہماری بچوں، ان کی ترقی، سلامتی اور انہیں یکساں مواقع دینے کی سمت میں اخلاقی ذمہ داری ہے۔مکھرجی نے کہا کہ ہمارے بچے ایک ایسی دنیا کو پائیں گے جو ہم نے انہیں سوپیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کی دنیا اس جگہ سے بہتر ہو جو ہمیں ملی تھی۔وسائل کا استحصال اور ماحول کو نقصان پائیدار ترقی کو شدید چیلنج پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے غلط اثرات سے ظاہر ہوتا ہے،ترقی پذیر معیشتیں جو ماحول حساس علاقوں،زراعت اور جنگلات سے قریبی طور پر منسلک ہیں وہ موسمیاتی تبدیلی کے تئیں زیادہ حساس ہیں۔انہوں نے ان منفی حالات اور مسائل کا ذکر کیا جن کا سامنا دنیا بھر میں بچے کررہے ہیں۔
 


Share: